ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خضدار میں پولیس وین پر دہشت گردوں کے حملے میں ڈرائیورسمیت 2 اہلکار شہید

خضدار: جھالاوان کمپلیکس ایریا میں پولیس موبائل گاڑی پر کیے گئے دہشت گرد حملے میں ڈرائیور سمیت 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق ایس ایس پی اسکواڈ کو نشانہ بنایا گیا جس میں دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ ڈرائیور کے شہید ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خضدار میں پولیس موبائل گاڑی پر ہونے والے حملے کی مزمت کی اور کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ہماری سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے تعاون سے دہشت گردی کی عفریت کا خاتمہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہدا کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں