ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کفایت شعاری پالیسی سے متعلق مانیٹرنگ کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد:وزیراعظم کی ہدایت پر کفایت شعاری پالیسی سے متعلق مانیٹرنگ کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

مانیٹرنگ کمیٹی میں اسحاق ڈار، رانا تنویر حسین، سید امین الحق، اعظم نذیر تارڑ شامل، طارق بشیر چیمہ، قمر زمان کائرہ، ہاشم نوتیزئی شامل ہیں۔کمیٹی کفایت شعاری سے متعلق کابینہ فیصلوں کے نفاذ کا جائزہ لے گی۔

ہر وفاقی وزارت، ڈویژن و محکمے کا پرنسپل اکائونٹنگ افسر فیصلوں کے نفاذ کے حوالے تجاویزپیش کرے گا۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے قومی کفایت شعاری کے اقدامات کے نفاذ کے لئے کمیٹی تشکیل دی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں