ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ اور مصر کے باہمی تعلقات میں مصری وزی رخارجہ کے دورے سے فروغ آئے گا، ترک وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مولود چاوش اولونے کہا  ہے کہ ترکیہ اور مصر کے درمیان تعلقات کی ترقی دونوں فریقوں کے مفاد میں ہے۔

چاوش اولو اور ان کے مصری ہم منصب، سمیع شکری  نے مرسین انٹرنیشنل پورٹ پر ایک بیان دیا، جہاں مصر سے امداد لانے والے بحری  جہاز "الحوریہ ”  نے لنگر ڈالے ہیں۔

چاووش الو نے مصر اور اس کے عوام کا زلزلہ متاثرین کے لیے بھیجی گئی امداد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ 6 فروری کو زلزلے کے فوراً بعد مصر سے امداد پہنچنا شروع ہوئی تھی۔

اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ دوستی اور بھائی چارہ مشکل وقت میں ظاہر ہوتا ہے، چاوش اولو نے کہا کہ "مصراور مصری عوام نے اس مشکل وقت میں ثابت کیا ہے کہ وہ ترکیہ اور ترک عوام کے دوست اور بھائی ہیں۔ میں ایک بار پھر آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔”

یہ بتاتے ہوئے کہ مصر کے ساتھ تعلقات میں نئے  باب کا آغاز ہوا ہے، قطر کے دارالحکومت دوحہ میں صدر رجب طیب ایردوان اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی ملاقات انتہائی نتیجہ خیز رہی اور دونوں سربراہان نے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

ترک وزیر نے مزید کہا کہ "ترکیہ اور مصر کے درمیان تعلقات کی بحالی دونوں فریقوں کے فائدے کے لیے ہے، لیکن یہ نہ صرف دونوں ممالک کے لیے بلکہ ہمارے خطے کے استحکام، امن اور ترقی کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔مجھے یقین ہے کہ ہم اپنے تعلقات کو مزید بہتر سطح پر لانے کے لیے مل کر کام جاری رکھیں  گے۔ یہ ہمارے لیے انتہائی اہم اور معنی خیز ہے کہ میرے بھائی شکری آج ترکیہ میں ہیں۔ میں اس دورے کے لیے ان کا دلی مشکور ہوں۔”

مصری وزیر خارجہ شکری نے کہا کہ مصری حکومت اور عوام کی حیثیت سے انہیں یقین ہے کہ ترکیہ جلد از جلد زلزلے کے  نقصانات پر قابو پالے گا۔

"مصر ہمیشہ  کے بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارے تعلقات اب  کے بعدسے بہترین سطح  تک  پہنچ جائیں گے۔”

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں