ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تر کیہ  میں ایک مرتبہ پھر 5.6 شدت کا زلزلہ

انقرہ:تر کیہ میں ایک مرتبہ پھر 5.6 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 69 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجکر چار منٹ پر آیا۔عالمی اور مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 تھی جب کہ گہرائی 6.96 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

ترکیہ ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ (اے ایف اے ڈی) کے صدر یوسف سیزر کے مطابق ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صوبہ ملاتیا سمیت دیگر صوبوں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے فوری بعد ایمرجنسی سروسز سے وابستہ ادارے اور دیگر متعلقہ حکام ملاتیا کی جانب روانہ ہو گئے ہیں جب کہ زلزلے سے ہونے والے نقصانات کی بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز آنے والے زلزلے کے باعث ترکیے اور شام میں 50 ہزار سے زائد افراد جاں بحق، ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں جب کہ سینکڑوں عمارات منہدم ہوئی ہیں۔ دونوں ممالک میں تاحال امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں