ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زمان پارک کے باہر لگے حفاظتی بیرئیر  اور اضافی کیمپوں کو ہٹا دیا گیا

 لاہور:پولیس کی جانب سے عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہر لگے سیکیورٹی بیریئرہٹا لیے گئے۔ 

لاہور میں عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ کے باہر چار ماہ قبل حفاظتی اقدامات کے لئے بیریئرز لگائے گئے تھے، جنہیں منگل کو ہٹا دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے لگائے زمان پارک کے باہر لگے بیریئرز واپس بھجوا دئیے گئے۔

بیرئیر صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ہٹائے گئے ہیں۔ جب کہ زمان پارک میں لگے اضافی کیمپوں کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ 

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اضافی بیرئیر اور کیمپوں کی وجہ سے سڑکیں تنگ اور سیکیورٹی کے مسائل میں اضافہ ہوا تھا۔ حفاظتی بیرئیرز کو عمران خان کی اسلام آباد روانگی کے بعد ہٹایا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں