ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالیہ بھٹ کی ماں بننے کے بعد اسٹیج پر رقص کی پہلی وڈیو وائرل

 ممبئی: بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی ماں بننے کے بعد اسٹیج پر رقص کی پہلی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایک ویڈیو میں عالیہ کو ایوشمان کھرانا اور اپارشکتی کھرانا کے ساتھ آر آر آر کے گانے ’ناچو ناچو‘ پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارت کے لیجنڈری فلمساز راج مولی کی بلاک بسٹر آر آر آر میں عالیہ بھٹ نے بھی ایک اہم کردار ادا کیا تھا۔

عالیہ بھٹ کے مداح اداکارہ کی خود اعتمادی اور توانائی کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ عالیہ بھٹ کو دیکھو، صرف چار ماہ قبل اس خاتون نے ایک بچے کو جنم دیا ہے اور اب یہ رقص کررہی ہے، اس کے مقابل کوئی نہیں آسکتا۔

واضح رہے کہ بلاک بسٹر فلم آر آر آر کو رواں برس 95 اکیڈمی ایوارڈز کیلئے بھی نامزد کیا گیا تھا اور اس فلم نے پوری دنیا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں