ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماریہ بی کی ٹرانسجینڈر ایجنڈے کو پھیلانے والے پاکستانی ڈرامے پر شدید تنقید

فوٹو: انسٹاگرامفوٹو: انسٹاگرام

  کراچی: پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے ٹرانسجینڈر ایجنڈے پر مبنی نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ماریہ بی نے انسٹاگرام پر ٹی وی ڈرامے ’سر راہ‘ کا ایک ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ (ٹرانسجینڈر ایجنڈے کے حمایتی) اِس طرح آپ کی روح کو فروخت کرتے ہیں۔

asdgasdg

سوشل میڈیا پر وائرل کلپ میں ایک باپ نبیل ظفر اور اس کے انٹرسیکس بچے کے درمیان گفتگو دکھائی گئی ہے جس میں وہ بچے کو ٹرانسجینڈر بننے کی تلقین کرتے ہیں۔

ماریہ بھی نے لکھا کہ بچے کو شریعت کے مطابق لڑکا یا لڑکی بننے کی رہنمائی کرنے کے بجائے یہاں بچے کو ٹرانسجینڈر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

aswedaswed

انہوں نے مزید لکھا کہ اب پاکستانیوں کے جاگنے کا وقت آگیا ہے، کیا اس گفتگو سے واضح نہیں ہوتا کہ ٹرانسجینڈر ایجنڈے کو مغرب کی طرف سے پاکستان پر تھوپا جارہا ہے۔

ایک دوسری پوسٹ میں ماریہ بی نے لکھا کہ یہ ڈراما یو ایس ایڈ کی طرف سے اسپانسر کیا گیا ہے اور اس سے ہمارے معاشرے میں مغربی تہذیب کو رائج کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں