اسلام آباد:پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات آگئے ہیں، آئین اور پارلیمانی جمہوریت کی فتح ہوئی ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری ٹوئٹ میں کہاکہ پنجاب کے انتخابات کی تاریخ صدرمملکت دیں گےاورخیبر پختونخواہ کے گورنر کوفورا تاریخ دینے کا پابند کردیا گیا ہے جن جج صاحبان نے اختلاف کیا وہ بھی الیکشن 90 دن کے اندر کے اصول کو تسلیم کرتے ہیں۔
آئین کی فتح ہوئ پارلیمانی جمہوریت کی فتح ہوئ،سپریم کورٹ کے واضع احکامات آگئے ہیں پنجاب کے انتخابات کی تاریخ صدرمملکت دیں گے اور خیبر پختونخواہ کے گورنر کوفوراً تاریخ دینے کا پابندکردیا گیا ہے جن جج صاحبان نے اختلاف کیا وہ بھی الیکشن 90 دن کے اندر کے اصول کو تسلیم کرتے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 1, 2023
