بتایا گیا ہے کہ ملاتیا میں کل آنے والے 5.6 کی شدت کے آفٹر شاک میں 2 افراد کی جانیں گئیں اور 140 افراد زخمی ہوئے۔
آفات و ہنگامی حالات کی انتظامیہ ڈائریکٹریٹ (اے ایف اے ڈی) کے بیان کے مطابق ملاتیا کے مرکز یشل یرت میں آنے والے آفٹر شاک میں 32 افراد کو ملبے سے بچا لیا گیا ہے۔
آفٹر شاک میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے، 140 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 12 کی حالت تشویشناک ہے، اور 40 افراد تا حال زیر علاج ہیں۔
تباہ ہونے والی 31 عمارتوں میں سے 7 میں تلاش اور بچاؤ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
650 افراد پر مشتمل امدادی ٹیموں کی تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔