ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

موقع ملا تو آئی پی ایل میں ضرور کام کروں گی، زینب عباس

 اسلام آباد:دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی معروف پریزینٹر زینب عباس نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)میں کام کرنے سے متعلق اظہار خیال کیا ہے،حال ہی میں یوٹیوب پر دیے انٹرویو میں زینب نے کہا کہ اگر موقع ملا تو وہ آئی پی ایل میں کام ضرور کریں گی۔

زینب عباس نے کہا میرا نہیں خیال کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کام کو لے کر سیاست آنی چاہیے، خاص طور پر کھیل کے شعبے میں سیاست بالکل نہیں رکاوٹ بننی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کھیل ہمارے درمیان فاصلے کو ختم کرتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کی سرگرمیوں میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔

زینب کا کہنا تھا کہ ہم صرف عالمی ایونٹس جیسے آئی سی سی ٹورنامنٹس یا ایشیا کپ میں ایک دوسرے کے ساتھ نظر آتے ہیں، ہمیں سیاست کو ایک طرف رکھنے کی ضرورت ہے،آئی پی ایل سے متعلق سوال کیا گیا تو زینب نے کہا میرا خیال ہے کہ کام کو صرف کام کے طور پر لینا چاہیے، اگر مجھے موقع ملا تو میں ضرور آئی پی ایل میں جا کر کام کروں گی۔

زینب کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کام کے تعلقات دوبارہ شروع ہوں گے، بھارت یہاں آئے اور ہم وہاں کرکٹ کھیلنے جائیں

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں