ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پریانکا چوپڑا کی نئی امریکی ویب سیریز کی تصاویر جاری

لاس اینجلس: بالی وڈ اور ہالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی امریکی فلم سیریز ’سائٹیڈل‘ کی پہلی تصاویر جاری کردی ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں اداکارہ سرخ لباس میں دبنگ نظر آتی ہیں، فلم سیریز 28 اپریل کو ایمازون پرائم پر ریلیز ہوگی۔

پریانکا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاسوسی تھرلر سیریز کی مختلف تصاویر شیئر کی ہیں، ایک تصویر میں اداکار بندوق کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں۔

نئی امریکن ویب سیریز میں پریانکا چوپڑا ایک جاسوسی ایجنٹ نادیہ سنہا کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

جب سے اس سیریز کی پروڈکشن کا اعلان ہوا تھا فلمی مداح اس کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کررہے تھے تاکہ وہ اپنی پسندیدہ اداکارہ کو ایکشن میں دیکھ سکیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں