ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اختیارات کا ناجائز استعمال ،نیب نے ڈاکٹرعبدالمالک کے خلاف انکوائری روک دی

 اسلام آباد:قومی احتساب بیورو(نیب)نے بلوچستان کے سابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات سے متعلق انکوائری روک دی۔ڈاکٹر عبدالمالک کی ضمانت منسوخی سے متعلق نیب کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں عدالت عظمی کے 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت عظمی میں دوران سماعت نیب نے موقف اپنایا کہ ڈاکٹر عبدالمالک کے خلاف نیب آمدن سےزائد اثاثوں کی انکوائری کررہا تھا، نیب ترمیمی قانون کے بعد ڈاکٹرعبدالمالک کے خلاف نیب انکوائری روک دی گئی ہے۔

نیب نے کہا کہ سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کی ضمانت منسوخی کی درخواست غیر موثر ہوگئی، اسے واپس لے رہے ہیں۔نیب کا موقف سننے کے بعد سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عبدالمالک کے خلاف نیب کی درخواست واپس لینے پر نمٹا دی۔

واضح رہے کہ دسمبر 2020 میں سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں ان کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں