ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن کا پنجاب اور کے پی میں انتخابی شیڈول 54 دن کا رکھنے پر اتفاق

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواہ و پنجاب کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے انتخابی شیڈول 54 دن کا رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور کیا گیا۔

مزید پڑھیں؛ سپریم کورٹ کا پنجاب ، خیبر پختونخوا میں 90 روز میں انتخابات کروانے کا حکم

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواہ و پنجاب کے انتخابات سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں کرانے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں دونوں صوبوں کی مجوزہ تاریخوں پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول 54 دن کا رکھنے پر اتفاق کیا۔ انتخابی تاریخوں کی تجویز میں رمضان اور عید کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں؛ الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کا فیصلہ

انتخابی تاریخوں پر اسٹیک ہولڈرز سے حتمی مشاورت ہوگی۔ صدر اور گورنر نے مشاورت کی تو الیکشن کمیشن اس میں شریک ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں