ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک صدر کاتباہ کن زلزلہ کے باوجود بروقت انتخابات کرانے کا اعلان

انقرہ:ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے گزشتہ ماہ فروری میں آنے والے تباہ کن زلزلوں کے بعد انتخابات میں کسی قسم کی تاخیر کے امکان کو مسترد کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر نے عندیہ دیا ہے کہ ترکی کے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات 14مئی کو ہوں گے، زلزلے کے باعث ہونے والی تباہی کے باوجود ان کی حکومت مقررہ وقت پر عام انتخابات کروائے گی۔

پارلیمنٹ میں اپنی جماعت کے قانون سازوں سے خطاب کرتے ہوئے اردوان نے زلزلے کے بعد کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے حکومت پر تنقید کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تنقید کا جواب 14 مئی یعنی انتخابات کے روز مل جائے گا، یہ قوم 14مئی کو جو ضروری ہے وہ کرے گی،واضح رہے کہ ترکیہ میں گزشتہ ماہ فروری میں آنے والے خوفناک زلزلوں میں 45,000سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں انتخابات کے ملتوی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں