ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے سپر اسٹار شاہد آفریدی 43 برس کے ہو گئے ‘مداحوں نے سالگرہ منائی 

کوہاٹ/کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سپر اسٹار شاہد آفریدی 43 برس کے ہو گئے ‘بدھ کو ان کے مداحوں نے بوم بوم کی سالگرہ کی تقریب منائی اور کیک کاٹے۔شاہد آفریدی کی درازی عمر کیلئے دعائیں کی گئیں۔

شاہد آفریدی یکم مارچ 1980ء کوخیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں پیدا ہوئے ان کامکمل نام صاحبزادہ شاہد احمد خان آفریدی ہے اور وہ پختونوں کے آفریدی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے آل رائونڈر کی حیثیت سے دنیائے کرکٹ میں قدم رکھاوہ اپنی جارحانہ بلے بازی کی بدولت دنیا بھرمیں مقبول ہیں وہ اب تک کرکٹ کے تین ورلڈ کپ مقابلوں میں شمولیت کی ہیٹرک کرچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں