بغداد: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس عراق میں پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے بعد “یکجہتی” کے اظہار کے لیے منگل کے روز عراق پہنچے،گزشتہ چھ سالوں میں یہ ان کا عراق کا پہلا دورہ تھا۔
گوٹیرس نے کہا کہ وہ عراق کے عوام اور جمہوری اداروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ،اقوام متحدہ عراق کے استحکام اور سالمیت کے تحفظ میں پر عزم ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عراق کے عوام درپیش مسائل و مشکلات اور چیلنجز پر جلد قابو پا لیں گے جن کا انہیں کئی سالوں سے سامنا ہے تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ جامع مذاکرت کے دروازے بند نہ کیے جائیں۔
گوٹیرس، جو منگل اور بدھ کی درمیانی رات بغداد پہنچے تھے، بدھ کو وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی کے ساتھ ساتھ خواتین اور نوجوانوں کے حقوق کے گروپوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔
جمعرات کو وہ عراقی کردستان کی علاقائی حکومت کے نمائندوں سے ملاقات کے لیے اربیل جانے سے پہلے ملک کے شمال میں بے گھر ہونے والے افراد کے کیمپ کا دورہ کریں گے۔ان کا عراق کا آخری دورہ 2017 کے موسم بہار میں ہوا تھا۔اس کے بعد وہ قطر جائیں گے جہاں وہ ترقی پذیر ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے
