ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران: 400 مزید طالبات زہر خوانی کا شکار،عوام میں تشویش

ایران کے صوبہ اردبیل میں 400 سے زائد طالبات مزید زہر خوانی کا شکار ہو گئیں۔

اسریران  نیوز ویب سائٹ کےمطابق، اردبیل میڈیکل سائنس یونیورسٹی کے ریکٹر علی محمدیان نے بتایا کہ گزشتہ روز گیارہ مختلف اسکولوں کی 400 سے زائد طالبات زہر خوانی کا شکار ہو گئیں۔

محمدیان نے بتایا کہ  302 طالبات کو  چند گھنٹے کی  طبی امداد دینے کے بعد  اسپتال سے فارغ کر دیا گیا  جبکہ 100 طالبات زیر مشاہدہ رکھی گئی ہیں۔

ریکٹر نے بتایا کہ طالبات کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

ایران میں گزشتہ سال 30 نومبر  سے طالبات کے مختلف اسکولوں میں زہر خوانی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں جن کی تعداد اب تک 3 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

 ایرانی پارلیمان کے تعلیمی ،تحقیقاتی و ٹیکنولوجی کمیشن کے سدر  علی رضا منادی   صفیدان نے  بتایا ہے کہ طالبات کےاجسام میں شامل سرایت شدہ زہر میں این ٹو گیس  شامل تھی ۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں