ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک سفارت خانے کے قریب پی کےکے کا مظاہرہ،فینیش پولیس نے تفتیش شروع کردی

 فینیش پولیس نے اواخر ہفتہ دہشت گرد تنظیم پی کےکے کے حامیوں  کی جانب سے ترک سفارت خانے کے قریب ایک مظاہرہ کرنے پر تفتیش شروع کر دی ہے۔

 ہیلسینکی میں متعین ترک سفارت خانے نے بیان میں کہا ہے کہ  پولیس نے  گزشتہ اتوار کے روز سفارت خانے کی عمارت کے قریب ایک مظاہرے سے متعلق تفتیش شروع کر دی ہے۔

 فینیش پریس کے مطابق، پی کےکے کے حامیوں نے  26 فروری  کو ترک سفارت خانے کے قریب 20 کے قریب نقاب پوش افراد نے صدر ایردوان کی ایک تصویر کو آگ لگا دی تھی جس پر پولیس نے  انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی تھی ۔

 بتایا گیا ہے کہ پولیس نے دو فینیش اور چارغیر ملکیوں کواس سلسلے میں گرفتار کیا تھا جنہیں بعد میں رہا کر دیا گیا ۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں