ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت نے بجلی مزید مہنگی کردی، 2.23 روپے سرچارج کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک بھر میں بجلی مزید مہنگی کرتے ہوئے 2 روپے 23 پیسے سرچارج کی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے بتایا گیا کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے منظوری بھی دے دی جبکہ سرچارج کی مد میں صارفین سے اضافی 335 ارب روپے وصول کیے جائیں گے۔

اس سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم پیکیج کے تحت فروخت ہونے والے گھی کی قیمت میں 115 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی والےگھی کی قیمت 375 روپے سے بڑھا کر490  روپے کردی گئی۔وزیر اعظم پیکیج کے تحت گھی کی قیمت میں دو ماہ میں دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل یکم جنوری2023 کوگھی کی قیمت میں فی کلو 75روپے اضافہ کیا گیا تھا۔ گھی  دو مہینوں کے اندر مجوعی طورپر190 روپے مہنگا ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں