ریاض :سعودی عرب ہرسال 11 مارچ کوپرچم کا قومی دن منائے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے جاری کردہ شاہی فرمان کے تحت کیا گیا ہے، 11مارچ 1937 کوکو پہلی مرتبہ قومی پرچم کادن منایا گیا تھاجب سابق سعودی فرمانروا شاہ عبدالعزیز آل سعود نے اس پرچم کو سعودی مملکت کی نمائندگی کے طور پراختیار کیا تھا۔
سعودی عرب کا دورنگا قومی پرچم دین اسلام، انصاف،طاقت، ترقی اور خوشحالی کی علامت ہے۔سبز جھنڈے میں سفید رنگ میں عربی زبان میں کلمہ طیبہ تحریر ہے اوراسی رنگ میں ایک تلوار ہے۔
اس میں شامل کلمہ طیبہ مسلمانوں کے عقیدے کی نمایندگی کرتا ہیجس کاترجمہ یہ ہے:اللہ کے سواکوئی معبود نہیں ہے۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔گذشتہ سال ایک اور شاہی فرمان کے تحت 22فروری کو پہلی مرتبہ سعودی عرب کا یومِ تاسیس منایا گیاتھا۔
اس مرتبہ بھی ملک بھر میں سالانہ عام تعطیل اور رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ یہ قومی دن منایا گیاہے۔یوم تاسیس کی تاریخ تین صدیاں پہلے کی ہے جب پہلی سعودی ریاست سنہ1727 میں امام محمد بن سعود کی قیادت میں قائم ہوئی تھی۔
