ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک عبدالولی کاکڑ بلوچستان کے گورنر مقرر

 اسلام آباد: وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدرمملکت نے ملک عبدالولی کاکڑ کو صوبہ بلوچستان کا گورنر تعینات کردیا۔

ایوان صدر سے جاری کردی بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک عبدالولی کاکڑ کو صوبہ بلوچستان کا گورنر تعینات کردیا۔

انہیں اس تعیناتی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سفارشات بھیجی گئی تھیں جنہیں صدر مملکت نے منظور کرتے ہوئے ایڈوائس پر دستخط کردیے۔

ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے یہ تعیناتی آئین کے آرٹیکل 48 ایک اور 101 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں