ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گوجرانوالہ: گھروں میں دوران ڈکیتی زیادتی کے واقعات پر نگران وزیراعلیٰ کا نوٹس

گوجرانوالا: گھروں میں ڈکیتی کے دوران خواتین سے زیادتی کرنے والا گروہ سرگرم ہوگیا، ایک ہفتے میں چار واقعات نے شہریوں کو خوفزدہ کر دیا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔

پولیس کے مطابق زیادتی کا پہلا واقعہ تھانہ تتلے عالی کے علاقے مرالیوالہ میں 22 فروری کو پیش آیا، ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو رسیوں سے باندھا اور گھر میں موجود خاتون کو کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، دوسرا واقعہ تھانہ اروپ کے علاقے نواں پنڈ میں 26 فروری کو پیش آیا جس میں ڈاکو اہلخانہ کو رسیوں سے باندھ کر خاتون اور اس کی 13 سالہ بیٹی کو کھیتوں میں لے گئے اور ماں بیٹی کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقہ ہرنانوالی میں 28 فروری کو تیسرا واقعہ پیش آیا، ڈاکوؤں نے اس واردات میں بھی اہلخانہ کو باندھا لوٹ مار کی اور خاتون کو کھیتوں میں لے گئے۔ ملزمان نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 26 فروری کو زیادتی کا نشانہ بننے والی ماں بیٹی خوفزدہ ہو کر اسی محلے میں رشتہ داروں کے گھر شفٹ ہو گئیں۔ یکم مارچ کو ڈاکو اسی گھر میں واردات کرنے پہنچ گئے جہاں ماں بیٹی رہائش پذیر تھیں، ملزمان نے متاثرہ لڑکی کو وہاں دیکھا اور دوبارہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے لیکن ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

مزید پڑھیں: گوجرانوالہ؛ ماں اور بیٹی سے 6 دنوں میں دو مرتبہ ’اجتماعی زیادتی‘

پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں واقعات میں تین رکنی ایک ہی گروہ ملوث ہے اور طریقہ واردات بھی ایک جیسا ہے، چاروں واقعات میں غریب اور آبادی سے فاصلے پر موجود گھرانوں کو ٹارگٹ کیا گیا، پولیس کی چار مختلف ٹیمیں اور سی آئی اے پولیس ملزمان کو تلاش کر رہی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

دریں اثناء نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے گوجرانوالہ میں ڈکیتی کے دوران خواتین سے زیادتی کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزا دلائی جائے۔ متاثرہ خواتین کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ متاثرہ خواتین کو انصاف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں