ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اشنا شاہ کے ولیمہ کی تقریب، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل


فوٹو: انسٹاگرامفوٹو: انسٹاگرام

سڈنی: پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ اور گالفر حمزہ امین کی تقریب ولیمہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جنہیں مداح بہت پسند کررہے ہیں۔

ولیمہ کی تقریب جمعہ کے روز آسٹریلیا میں منعقد ہوئی جس کی تصاویر ان کے شوہر نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

اشنا شاہ کے نکاح والی تصاویر پر تنازعہ پیدا ہوا تھا اور متعدد سوشل صارفین نے اس لباس کو مغربی قرار دیتے ہوئے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ushnaushna

سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے دلبرداشتہ ہوکر اداکارہ نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی اور اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ڈی ایکٹیویٹ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : اشنا شاہ نے شادی کے بعد ٹرولنگ سے تنگ آکر سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی

یہ بھی پڑھیں : اشنا شاہ شادی کے لباس پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں

اداکارہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ کچھ وقت سوشل میڈیا سے دور رہ کر آرام کرنا اور اپنے شوہر کے ساتھ وقت گزارنا چاہتی ہیں۔

2014 میں ڈرامہ سیریل ’مومن‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اشنا شاہ نے پچھلے ہفتے ہی نامور گالفر حمزہ امین سے شادی کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں