ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی کوریا سے خریدے گئے ٹینکوں کی تیاری پولینڈ میں ہوگی:ماریس بلاسزاک

 پولش وزیر دفاع ماریس بلاسزاک نے کہا ہے کہ  ان کا ملک  جنوبی کوریا  سے خریدے گئے کے ٹو بلیک پینتھر ٹینکوں کوملک میں تیار کرے گا جس سے روزگار بھِی بڑھے گا۔

 پوزنان میں واقع فوجی موٹر ساز کارخانے  کے دورے کے دوران  بلاسزاک  نے بتایا کہ بلیک پینتھر کے ٹو ٹینکوں  کی مرمت  اور دیکھ بھال یہاں  کی جائے گی ،جس کے لیے ایک کارخانہ قائم ہوگا جس سے روزگار کے مزید مواقع پیدا ہونگے۔

 وزیر دفاع نے بتایا کہ  ان ٹینکوں میں سے 180  جنوبی کوریا سے پہلے مرحلے میں  ہمیں ملیں گے بعد کے ٹینک  پوزنان میں قائم کارخانے میں  تیار ہونگے۔

بلاسزاک نے  بتایا کہ  پوزنان میں  عسکری موٹر ساز کارخانہ 1945 میں قائم ہوا تھا  جو کہ جدید ٹیکنولوجی سے آراستہ بھی ہے جہاں  جرمن ساختہ لیوپرڈ ٹو ٹینک بھی تیار ہوتے ہیں۔/

واضح رہے کہ پولینڈ روس کے یوکرین پر قبضے کے بعد  جنوبی کوریا سے 1000  کے ٹو ٹینک خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں