ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راجہ پرویز اشرف کا سیاسی جماعتوں کو انتخابات ایک دن کرانے کیلیے مل بیٹھنے کا مشورہ

 اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تمام سیاسی جماعتوں کو عام انتخابات ایک دن کرانے کے لیے باہم مشاورت کا مشورہ دے دیا۔ 

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن جو بھی تاریخ دے گا ہم خیر مقدم کریں گے، میں بطور اسپیکر چاہوں گا کہ جمہوری عمل اور جمہوریت کا پہیہ چلتا رہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ چاہوں گا وقت پر انتخابات ہوں، آئین اور قانون کے مطابق انتخابات ہوں، اگر اس میں مشکلات ہوں تو اتفاق رائے کے ساتھ بیٹھ کر مسئلہ حل کیا جاسکتا ہے، تمام سیاسی جماعتیں کو ملک میں ایک دن انتخابات کرانے کے مذاکرات کرنے چاہیں۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ انتخابات کے بعد کی پیچیدگیوں سے بچنے کے لئے بہتر ہے کہ آج مل بیٹھ کر فیصلہ کرلیں، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کےانتخابات ایک ہی دن ہونے چائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں