ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عدالت کے حکم پر تحریک انصاف کے 47 رہنما و کارکن جیل سے رہا

راولپنڈی: لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر جیل بھرو تحریک کے تحت راولپنڈی سے گرفتاری دینے والے پی ٹی آئی کے رہنماؤں سمیت 47 کارکنان کو شاہ پور جیل سے رہا کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق عدالت کا تحریری حکم جاری ہونے کے بعد راولپنڈی سے گرفتاری دینے والے پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان اور زلفی بخاری سمیت 47 کارکنان کو شاہ پور جیل سے رہا کردیا گیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد جیل کے باہر موجود تھی، جنہوں نے رہائی پانے والے رہنما اور کارکنان پر گل پاشی کی جبکہ عمران خان کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

فیاض الحسن چوہان نے بھی رہائی پر عمران خان کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کیے جس پر کارکنان نے اُن کو بھرپور جواب دیا۔ قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں و کارکنان کو جیلوں سے رہا کرنے کا حکم دیا اور اس حوالے سے تحریری جکم نامہ بھی جاری کیا۔

واضح رہے کہ جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتاری دینے والے کارکنان کو پنجاب کے دور دراز جیلوں میں منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں ایم پی او کے تحت ایک ماہ کیلیے نظر بند بھی کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں