ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وکلا کا جسٹس مظاہر کے خلاف کارروائی کیلیے سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے لائرز فورم نے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے لائرز فورم نے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت درج کرادی۔ وکلا کی جانب سے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف آڈیو لیک کی بنیاد پر شکایت دائر کی گئی۔

وکلا نے درخواست میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ جسٹس مظاہر نقوی کی مبینہ گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی شامل کیا ہے اور درخواست کی ہے کہ جسٹس مظاہر نقوی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی، جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں