ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم ترکیہ کو قدرتی آفات کے برخلاف موثر ترین مملکت کا درجہ دلائیں گے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے  اس عزم کا اظہا رکیا ہے کہ ہم ترکیہ کو دنیا  بھر میں آفات کے برخلاف سب سے زیادہ تیاری کرنے والے اور آفات کے بعد تیز ترین طریقے سے موثر اقدامات اٹھا سکنے والی مملکت کی حیثیت دلا کر رہیں گے۔

صدر ایردوان نے استنبول میں ترکیہ قومی  رسک  ڈھال ماڈل  کے پہلے اجلاس سے خطاب کیا۔

6 فروری کے زلزلوں  کو قدرتی آفات کے معاملے میں  ایک نئے دور کے آغاز کی داغ بیل ڈالے جانے پر زور دینے والے  جناب ایردوان نے کہا کہ "نہ صرف مشترکہ سوچ بلکہ اس کے ساتھ ساتھ مشترکہ ضمیر  مشترکہ اخلاق مشترکہ  نقطہ نظر کی یکجہتی کی بدولت ترکیہ کو  ہم دنیا بھر میں  آفات کے برخلاف   مکمل طور پر تیار اور آفات کے بعد موثر ترین طریقے سے   کاروائیاں کر سکنے والے ایک ملک کی حیثیت دلا کر رہیں گے۔ "

انہوں نے بتایا کہ اس دائرہ  عمل میں ہم اولین طور پر  ایوان صدر کے ماتحت  موجود ہ 9 سیاسی  اصولوں  میں دسویں اصول کے  طور پر   آفات انتظامیہ پالیس کمیٹی کو شامل کریں گے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں