ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جو بائیڈن کے کینسر کا سبب بننے والا زخم کامیابی سے ہٹا دیا گیا

واشنگٹن:امریکی صدر جو بائیڈن کے سینے سے جلد کے کینسر کا سبب بننے والا زخم کامیابی سے ہٹا دیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن کے معالج کی جانب سے  وائٹ ہاس کی پریس سیکرٹری کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ معمول کے طبی معائنے کے دوران بائیڈن کے سینے پر کینسر کا سبب بننے والے  زخم کی تشخیص ہوئی تھی جسے گزشتہ ماہ کامیابی سے ہٹایا گیا۔

جوبائیڈن کے معالج کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کو مزیدعلاج کی ضرورت نہیں، وہ  اپنے فرائض کی ادائیگی کیلئے مکمل فٹ ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے جو بائیڈن کے سر، کان، آنکھ، ناک اور گلے کے ٹیسٹ نارمل تھے۔  نیورولوجک ٹیسٹ میں کوئی ایسی چیز نہیں ملی جس سے فالج  کا خطرہ ہو۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں