لاہور:پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے انتخابی مہم کے آغاز سے قبل ہی پی ٹی آئی کے حق میں اپنا واضح فیصلہ سنا دیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کا خطاب سننے کیلئے مختلف مقامات پر ہزاروں کا اکٹھ پی ڈی ایم ٹولے کی ہٹ دھرمی کیخلاف ریفرنڈم تھا ، عوام پی ڈی ایم ٹولے کے انتخابات کے انعقاد میں ہر ممکن رکاوٹیں ڈالنے کے فاشسٹ منصوبے کو ناکام بنائیں گے، اب بھی وقت ہے ہوش کے ناخن لیں اور ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان کیا جائے۔
پاکستانی عوام نے انتخابی مہم کے آغاز سے قبل ہی پی ٹی آئی کے حق میں اپنا واضح فیصلہ سنا دیا ہے. عمران خان کا خطاب سننے کیلئے مختلف مقامات پر ہزاروں کا اکٹھ پی ڈی ایم ٹولے کی ہٹ دھرمی کیخلاف ریفرنڈم تھا.
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) March 5, 2023
مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ سنا ہے گوشہ نشیں ہونے والے حمزہ شہباز کو بھی کسی بڑے عہدے کا لالچ دے کر واپسی کیلئے راضی کیا گیا ، (ن) لیگ والے مفرور لیڈر کو واپس لائیں تاکہ انہیں شکست کے بعد یہ کہنے کا موقع نہ ملے کہ ہمارا لیڈر ملک میں نہیں تھا ، مسلم لیگ (ن)انتخابات میں عبرتناک شکست کے حقائق جاننے کیلئے پیشگی کمیٹی بھی تشکیل دے لے ۔
