ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک امریکہ انسداد دہشت گردی مذاکرات پیر سے شروع ہوں گے

اسلام آباد:پاک امریکہ انسداد دہشت گردی مذاکرات پیرسے اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کے انسداد دہشت گردی کے قائم مقام کو آرڈینیٹر کرسٹوفر لینڈبرگ آج  6 سے 7 مارچ تک پاک-امریکا انسداد دہشت گردی مذاکرات میں شرکت کے لئے ایک انٹر ایجنسی وفد کی قیادت کریں گے۔

امریکا اور پاکستان دونوں ممالک کو درپیش دہشت گردی کے مشترکہ خطرات پر تبادلہ خیال کریں گے اور اور سرحدی سلامتی اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام جیسے اہم امور میں تعاون کے حوالے سے پالیسی پرمبنی حکمت عملی تیار کی جائے گی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں