ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے پناہ گزین کیمپ میں لگنے والی آگ سے 2 ہزار خیمے جل کر خاکستر

بنگلہ دیش کے علاقے کاکس بازار میں روہنگیا مسلمانوں کے پناہ گزین کیمپ میں لگنے والی آگ  کے نتیجے میں 2 ہزار خیمے جل کر خاکستر ہو گئے  ہیں جبکہ  12 ہزار افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

پناہ گزین کیمپوں میں سیکیورٹی کے انچارج حکام نے بتایا کہ ملک کے جنوب میں کاکس بازار میں کیمپ 11 میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، اور آگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

آگ لگنے کے اس واقعے میں 2,000 خیمے جل  کر خاکستر  ہوگئے  ہیں جس کی وجہ سے   12 ہزار لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔  

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (UNHCR) اور ورلڈ فوڈ پروگرام، خوراک اور اسی طرح کی امدادی اداروں نے  مہاجرین کی امدادی کی یقین دہانی  کروائی ہے۔

حکام نے  کہا ہے کہ  آگ سے متاثر ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کو مختلف کیمپوں میں رکھا آباد کیا جائے گا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ آگ کھانا پکانے کے لیے استعمال ہونے والی لنڈرز سے  لگی  ہے۔

بنگلہ دیش میں پناہ گزین کیمپوں میں اس سے قبل بھی آگ لگ چکی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں