ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دو یوکرینی پائلٹ امریکہ میں لڑاکا طیاروں کی تربیت حاصل کر رہے ہیں

یوکرین کے دو پائلٹ F-16 سمیت جنگی طیاروں کی امریکہ میں تربیت لے رہے ہیں۔

ایک سینئر امریکی فوجی اہلکار نے انادولو ایجنسی کو ایک تحریری بیان میں   بتایا ہے کہ  دو یوکرینی پائلٹوں نے ایری زونا کے علاقے  ٹکسن امریکہ میں جنگی طیاروں سے واقفیت حاصل کرنے  کی تربیت حاصل کی ہے۔

اہلکار نے کہا  ہے کہ امریکی فضائیہ اور فوجیوں کی کاروائیوں  کے بارے میں تربیت کی وساطت سے  ہم نے  یوکرینی پائلٹوں کی معلومات میں اضافہ کیا ہے  اور اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے بارے میں  انہیں اہم مشورے دیے گئے ہیں۔

اہلکار نے بتایا کہ یوکرینی پائلٹ اڑان  نہیں  بھریں  گے، لیکن تربیت کے حصے کے طور پر سمیلیٹر استعمال کریں گے۔

پہلی بار یوکرینی پائلٹوں کے ساتھ اس طرح کی تربیت کا اہتمام کرنے کا ذکر کرنے والے  اہلکار نے بتایا کہ جنگی کمان کی طرف سے مالی امداد فراہم کی جانے والا یہ تربیتی  پروگرام  امریکی یورپی کمان کی تربیت کے دائرہ کار میں دوسرے ممالک کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کی  حیثیت رکھتا ہے۔

اہلکار نے مزید بتایا ہے کہ ٹکسن میں تربیت  دیے جانے والے  یوکرینی پائلٹوں کی تعداد بڑھانے کا ابھی کوئی منصوبہ نہیں ہے، "تاہم، ہم مستقبل کے مواقع کے دروازے بند نہیں کر رہے ہیں۔”

علاوہ ازیں یوکرین کو ایف۔16 لڑاکا طیاروں کی فراہمی کے معاملے میں امریکہ نے کوئی نہیں پوزیشن اختیار نہیں کی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں