ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سنجے دت نے فلم ’ہیرا پھیری 3‘ کا حصہ بننے کی تصدیق کردی

 ممبئی: بالی وڈ کے مشہور اداکارہ سنجے دت نے بلاک بسٹر فلم سیریز ’ہیرا پھیری 3‘ کا حصہ بننے کی تصدیق کردی ہے۔

اداکار نے میڈیا سے گفتگو میں اس بات پر مسرت کا اظہار کیا ہے کہ وہ اکشے کمار، پریش راول اور سنیل شیٹی کے ساتھ کام کریں گے۔

’ہیرا پھیری‘ سیریز کے تیسرے حصے کی شوٹنگ کا آغاز حال ہی میں کیا گیا تھا اور شائقین فلم کو اس کا شدت سے انتظار ہے۔

مختلف ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ سنجے دت نئی فلم میں ایک گینگسٹر کا کردار نبھائیں گے اور اب اداکار نے اس کی تصدیق بھی کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق سنجے دت نئی فلم میں روی کشن کے ایک دور کے بھائی کا کردار ادا کریں گے جسے راجو، شیام اور بابو راؤ نے اکثر بیوقوف بنایا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں