ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کا چیف جسٹس آف پاکستان کے نام ایک اور خط

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام ایک اور خط لکھ دیا۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے نام خط میں سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی زندگی کو درپیش خطرات سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

عمران خان نے خط میں چیف جسٹس آف پاکستان سے استدعا کی ہے کہ مختلف مقدمات میں پیشی کے موقع پر مناسب سکیورٹی انتظامات کروائے جائیں۔ علاوہ ازیں عمران خان نے چیف جسٹس سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی اجازت دینے کی بھی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے گزشتہ ماہ بھی چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے تمام ججز کے نام ایک خط لکھا تھا، جس میں آڈیو لیکس کے سلسلے میں مقف اختیار کیا تھا کہ کون سا قانون کسے خفیہ ریکارڈنگز کا حق دیتا ہے اور یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ عمران خان نے فروری میں لکھے گئے خط میں استدعا کی تھی کے آڈیو لیکس کے معاملے پر میری درخواست کو فوری سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں