اسلام آباد:وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کو کوئی شرم حیا نہیں ہے، مثال نیلسن منڈیلا کی دیتا ہے۔
خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان نواز شریف سے جرات و ہمت ادھار مانگ لے، عمران خان چوہے کی طرح چھپا ہوا ہے، ورکروں کو کہہ رہا ہے جیلیں بھر دو۔
انہوں نے کہاکہ سیاسی رہنما اپنے عقائد اور نظریات کیلئے قربانیاں دیتے ہیں، سیاسی رہنما قید کی صعوبتیں عزت اور وقار کے ساتھ برداشت کرتے ہیں۔
