ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ ایک اور عالمی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ نے ایک اور عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

انڈیپنڈنٹ اسپرٹ ایوارڈز 2023 کی تقریب میں ’جوائے لینڈ‘ نے ’بہترین بین الاقوامی فلم‘ کا ایوارڈ جیتا ہے۔ انڈیپنڈنٹ اسپرٹ ایوارڈز کی تقریب میں دنیا بھر سے فلم سازوں اور ہدایت کاروں نے شرکت کی۔

 

جوائے لینڈ کی کہانی پاکستان میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کرتی ہے۔ انڈیپنڈنٹ اسپرٹ ایوارڈز 2023 میں جوائے لینڈ کا مقابلہ دیگر چار فلموں سے تھا۔ فلم کے ہدایت کار صائم صادق نے ایوارڈ وصول کیا جبکہ فلم کی ایگزیکٹو پروڈیوسر اور نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی بھی اسٹیج پر موجود تھیں۔

 

خیال رہے کہ جوائے لینڈ کو آسکر ایوارڈ کے لیے بھی شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں