ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی سطح پر ایل این جی کی قیمتیں کم ہونا شروع ہوگئیں

حکومت کی بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم  کوآگاہی دی گئی ہے کہ عالمی سطح پر ایل این جی کی قیمتیں کم ہونا شروع ہوگئی ہیں اپریل میں ایل این جی کے چار کارگوز آئیں گے،  کھاد بنانے کا طاقتور سیکٹر ملک میں گیس سے بجلی  کی پیداوار میں رکاؤٹ ہے۔

 گیس سے بجلی بنانے پربجلی 70فیصد سستی ہوجائے گی ۔کمیٹی کا اجلاس  پیر کو چئیرمین کمیٹی سینیٹر محمد عبدالقادر کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا-بلوچستان کے پی پی ایل میں ملازمتوں کے  کوٹے کے حوالے سے معاملہ بھی زیر بحث آیا-سیکرٹری پٹرولیم ڈویڑن کا کہنا تھا کہ وزارت پٹرولیم اور بلوچستان حکومت کے درمیان گیس معاہدہ پر پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔

وزارت پٹرولیم کی جانب سے سفارشات تیار کی گئیں ہیں -بلوچستان حکومت کی جانب سے تجاویز کو حتمی شکل دی جائے گی تو بات آگے بڑھے گی-اس معاملے پر چیف سیکرٹری بلوچستان اور سیکریٹری وزارت توانائی بلوچستان کو اگلی میٹنگ میں طلب کرلیا گیا ہے۔

وزارت پٹرولیم کے حکام نے تین آئل اینڈ گیس فیلڈز جندران، سرونا اور جھل مگسی کے حوالے سے اوجی ڈی سی کے قائم مقام ایم ڈی نے کمیٹی کو بتایا کہ فزیبیلٹی رپورٹ 30 مارچ تک مکمل ہوجائے گی-سیکریٹری پٹرولیم کا کہنا تھا کہ جون میں جندران کیلئے بچنے والی گیس پائپ لائن میں گیس انجیکٹ کردی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں