ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہائیکورٹ نے لاہور میں عورت مارچ کی مشروط اجازت دے دی

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے عورت مارچ کے منتظمین کو لاہور میں عورت مارچ کی مشروط اجازت دے دی۔

رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے عورت مارچ کو این او سی جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عورت مارچ کو مشروط مارچ کی اجازت دیدی۔

عدالت نے ہدایت کی ہے کہ عورت مارچ کی انتظامیہ کے سوشل اکاونٹس پر کوئی متنازع بیان اپ لوڈ نہیں کیا جائے گا۔ مارچ  میں آئین پاکستان کے خلاف بھی کوئی اقدام نا کیا جائے۔

عدالت نے کہا کہ نادرا آفس شملہ پہاڑی سے لیکر فلیٹی ہوٹل تک مارچ کیا جاسکتا ہےجبکہ عورت مارچ دوپہر ڈیرھ بجے سے لیکر شام چھ بجے تک ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا عورت مارچ کی اجازت دینے کا فیصلہ

عدالت نے مزید واضح کیا کہ کسی خاص فرقے کے مہمان کو مدعو نہیں کیا جائے گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں