ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران میں زہر خورانی کے واقعات،بعض مشتبہ افراد گرفتار

ایران کے نائب وزیر داخلہ مجید میر احمدی نےگزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسکول کی طالبات کو زہر دینے کے معاملے میں پہلی گرفتاریاں عمل میں لائی جا چکی ہیں۔

پارلیمانی  کمیٹی کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ اب تک 5,000 سے زائد طالب علموں کو اس طرح زہر دیا جا چکا ہے۔

ایران کے سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے احمدی کا کہنا تھا کہ یہ گرفتاریاں خفیہ ایجنسیوں کو موصول ہوئی معلومات اور ان کے تحقیقاتی اقدامات کی بنیاد پر پانچ صوبوں میں عمل میں لائی گئی ہیں۔

نومبر کے آخر سے لے کر اب تک ایران بھر میں متعدد اسکولوں میں طالبات کو گیس کے ذریعےزہر دینے کے کئی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

طالبات نے ناخوشگوار یا انجانی بو محسوس کرنے کے بعد سانس لینے میں تکلیف، متلی اور چکر جیسی علامات کی اطلاع دی تھی، جس سے والدین میں خوف پھیل گیا ہے اور انہوں نے حکام سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ متاثرہ طالبات میں سے کئی کا ہسپتالوں میں علاج بھی کیا جا چکا ہے۔

پیر کو اس حوالے سے پارلیمانی تفتیشی کمیٹی کے رکن محمد حسن آصفری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان واقعات سے ایران کے کل 31 صوبوں میں سے 25 صوبے اور تقریباﹰ 230 اسکول متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 5,000 سے زائد طالبات کو زہر دیا جا چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان واقعات کی وجوہات اور طالب علموں کو دیے جانے والے زہر کی شناخت کے لیے مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں لیکن اس زہر سے متعلق اب تک کوئی خاص معلومات حاصل نہیں کی جا سکی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں