ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری

 اسلام آباد: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ نے غیر قانونی اسلحہ کیس میں عدم پیشی پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہباز گل کیخلاف غیر قانونی اسلحہ سے متعلق کیس کی سماعت مقامی عدالت میں مجسٹریٹ احمد راجہ نے کی۔ ملزم کے پیش نہ ہونے پر جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عدم پیشی پر شہباز گل کےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت نے شہباز گل کو پچاس ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 9 مئی تک ملتوی کی اور آئندہ سماعت پر انہیں پیشی یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں