ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک افغان  ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا

کابل: افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان  کے ساتھ 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں طے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 25 مارچ، دوسرا 27 مارچ اور تیسرا 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ اس سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

پاکستانی اسکواڈ میں اعظم خان،  احسان اللہ، عماد وسیم  اور اسامہ میر کے انتخاب کا روشن امکان ہے، قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ نہیں لگایا جائے گا۔ بابر اعظم کی کپتانی میں ٹیم بائیس مارچ کی شب شارجہ روانہ ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں