ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی آئی اے کے یورپ میں فضائی آپریشن بحالی کیلئے آن لائن آڈٹ کا پہلا مرحلہ مکمل

  اسلام آباد:یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا)نے پی آئی اے کے آن لائن آڈٹ کا پہلامرحلہ مکمل کرلیا ہے۔

یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی(ایاسا) نے آن لائن آڈٹ کے پہلے مرحلے میں پی آئی اے سے تیکنیکی نوعیت کے سوالات و معاملات زیربحث رہے۔

ایاسا ٹیم کو پی آئی اے کی فلائٹ سیفٹی، انجینئرنگ اور فلائٹ آپریشنزکی مجموعی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

اگلے مرحلے میں ایاسا ٹیم پاکستان آکر پی آئی اے کا آن سائٹ آڈٹ کرے گی،جو پی آئی اے پر یورپی ملکوں کے فلائٹ آپریشن کی راہ میں حائل پیچیدگیوں کے لیے معاون ثابت ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں