ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی فوج کا گولہ اپنی ہی آبادی پر آ گرا، 3 شہری ہلاک، کئی زخمی

پٹنا: ریاست بہار میں بھارتی فوج کا مارٹر گولہ فائرنگ رینج کے قریبی آبادی پر آ گرا اور دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 دیہاتی ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں انڈین آرمی کے فائرنگ رینج کے قریب واقع ایک گاؤں پر گولہ گرا۔ گولہ گرنے سے شدید نوعیت کا دھماکا ہوا جس سے دو مکانات تباہ ہوگئے۔

بھارتی فوج کا مارٹر گولہ گرنے سے ایک خاتون سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 9 افراد زخمی ہیں۔ زخمیوں میں سے 2 خواتین سمیت 3 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے اس واقعے پر کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا۔ ابھی تک واضح نہیں کہ گولہ کیوں فائر ہوا اور اس کا اصل ہدف کیا تھا۔

بہار پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ گاؤں سے دیہاتیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں