ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 جسپریت بھمرا مزید 6ماہ کیلئے کرکٹ سے باہر، آئی پی ایل بھی نہیں کھیلیں گے

 نئی دہلی:بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بھمرا مزید 6ماہ کے لیے کرکٹ سے باہر ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جسپریت بھمراکا نیوزی لینڈ میں کمر کا  آپریشن ہوا ہے جس کے بعد بھمرا کو بحالی کے لیے کم از کم 6 ماہ درکار ہیں،کمر کے آپریشن کے باعث جسپریت مارچ میں شروع ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)بھی نہیں کھیل پائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جسپریت بھمرا سرجری کے بعد بہتری کی جانب گامزن ہیں تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ فاسٹ بولر کی ہیلتھ اپ ڈیٹ جاری کرے گا، جسپریت بھمرا کا اگست میں نیٹس میں آنے کا امکان ہے،واضح رہے کہ بھارتی کرکٹر جسپریت بھمرا گزشتہ برس ستمبر سے کمر میں تکلیف کے باعث کرکٹ سے باہر ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں