ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جو کچھ لاہورمیں ہوا زرداری کو بری الذمہ قرار نہیں دیا جاسکتا، حلیم عادل شیخ

vanity letter

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ جو کچھ گزشتہ لاہورمیں ہوا آصف زرداری کو بری الذمہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔

سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ گزشتہ روز لاہور میں سیاہ ترین دن تھا، پنجاب کا نگران وزیراعلی آصف زرداری کا بہادر بچہ ہے، نگران حکومت نیوٹرل نہیں بلکہ زرداری اور شریف کی نمائندہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں 4، 4 موبائلز معاشی کرمنلز کی سکیورٹی پر مامور ہیں، سندھ حکومت چاہتی ہے کہ ہم نہتے ہی سفر کریں، یہ حکومتی لوگوں کےعلاوہ کسی کو سکیورٹی دینے کو تیار نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں