لاہور: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ عمران خان پر پہلے قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے، ہمارے پاس ٹھوس شواہد ہیں دوبارہ حملے کی تیاری ہو رہی ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ یہ کیسی لیول پلیئنگ فیلڈ ہے کہ ملک کی سب سے بڑی جماعت کو ریلی کی اجازت نہیں، عمران خان پر اس وقت 78 مقدمات درج ہو چکے ہیں جن کا مقصد چیئرمین پی ٹی آئی کو دبا میں لانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، ہماری سکیورٹی کی درخواست 3 روز سے ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے مگر فیکس نہیں ہوئی، آج اعتراض بھی ختم کر دیا مگر وہ آج بھی دوبارہ فیکس نہیں ہوئی، عمران خان تو عدالت آنے کو تیار بیٹھے ہیں لیکن زمان پارک کے باہر کرفیو جیسی صورتحال ہے۔
