ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایس ایل 8: سرفراز احمد پشاور زلمی کے مقابلے سے باہر ہوگئے

پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو  پشاور زلمی کے خلاف ہونے والے  میچ سے باہر کردیا گیا ہے۔

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق پیر کو کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران ان کی انگلی زخمی ہوگئی تھی۔

 2016 میں ٹورنامنٹ کے آغاز کے بعد سے گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز آٹھ سیزن میں اپنا پہلا پی ایس ایل میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

محمد نواز،سرفراز احمد کی غیر موجودگی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کریں گے۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے بسم اللہ خان کو بطور وکٹ کیپر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد کے بعد محمد نواز پہلے کھلاڑی ہیں جو کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی کپتانی کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں