ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس نے حملے بڑھا دیئے ہیں،اموات کی اطلاع مل رہی ہیں: یوکرینی صدر

یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے بتایا ہے کہ روسی فوج کے رات گئے  کیے گئے حملوں میں ہلاکتوں اور زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

 زیلنسکی نے  سوشل میڈیا پر بتایا کہ گزشتہ شب  یوکرین بھر میں میزائل حملے کیے گئے۔

 زیلنسکی نے بتایا کہ روسی فوج نے ہمارے حساس مقامات اور رہائیشی بستیوں پر میزائل داغے ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی اطلاعات مل رہی ہیں، ہمارے تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں جبکہ توانائی نظام بحال ہونا شروع ہو گیا ہے۔

یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ  دشمن نے ملک بھر میں 81 میزائل حملے کرتےہوئے ہمیں خوف زدہ کرنے کی کوشش کی ہے،دشمن صرف ہمیں خوف زدہ کر سکتا ہے لیکن وہ جان لے کہ  اس قسم کے حملوں سے  ہمارے حصلے پست نہیں ہونگے اور ان کا جواب دیا جائے گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں