ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کو روکنے کا ہر کام الٹا حکومت کے گلے پڑتا ہے، شیخ رشید

وفاقی حکومت کی کراچی میں اسٹریٹ کرائمز روکنے کیلیے تجویز

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو روکنے کا ہر کام الٹا حکومت کے گلے پڑتا ہے، نگران حکومتیں منتخب حکومتوں سے دو ہاتھ آگے چلی گئی ہیں۔

شیخ رشید نے کہاکہ  پیمراکی پابندی قوم کو ٹیلی ویژن کے بجائے سوشل میڈیا پر لے جائیگی، 10مہینے ہو گئے ہیں حکومت کے آئی ایم ایف سے مذکرات جاری ہیں اور نتیجہ نہیں نکل رہا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن شیڈول کا اعلان خوش آئند ہے، خدا کرے کہ یہ موخر نہ ہو جس دن انتخابی شیڈول آرہا ہے اسی دن دفعہ 144لگائی جارہی ہے اور تحریک انصاف کی پہلے دن الیکشن کمپین میں ایک کارکن جاںبحق ہوگیا۔

شیخ رشید  نے کہا کہ نگران حکومتیں منتخب حکومتوں سے دو ہاتھ آگے چلی گئیں، ان کا کام الیکشن کرانا ہے من پسند کا راستہ بنانا نہیں، عمران خان اور تحریک انصاف کو روکنے کا ہر کام حکومت کے گلے الٹا پڑتا ہے، پیمراکی پابندی قوم کو ٹیلی ویژن کے بجائے سوشل میڈیا پر لے جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا سپریم کورٹ کے فیصلے کو عزت نہیں دے رہے اور سپریم کورٹ کے فیصلوں پر سازش کے تحت تاخیر کررہے ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں